Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای وی ایم پر الیکشن کمیشن نے خود اعتراضات اٹھائے ہیں ، مولانا فضل الرحمٰن

Now Reading:

ای وی ایم پر الیکشن کمیشن نے خود اعتراضات اٹھائے ہیں ، مولانا فضل الرحمٰن
عمران خان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن نے خود اعتراضات اٹھائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناجائز ہے،انکو عوام نے منتخب نہیں کیا ، طاقتور ادارے اسی ناجائز حکومت کیلئے سہارا بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اداروں پر عوام کا اعتماد ہو ، ادارے اگر ایسی حکومت کی پشت پناہی کرینگے تو پھر وہ خود ذمہ دار ہونگے ، جو آدمی چور ہو تو کیا کوئی اسے گھر کی رکھوالی کیلئے رکھ سکتا ہے ، ہم چور اور دھاندلی والوں سے اصلاحات قبول نہیں کرینگے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ دوبارہ حکومت میں آنے کیلئے مشین کے ذریعے دھاندلی کرینگے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی آپ پر بھروسہ نہیں ،  یہ حکومت دھاندلی سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ اپنے حق میں ڈالنے کا سوچ رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے نام پر جھانسہ دیا جارہا ہے ، معیشت تباہ اور برباد کردی گئی ہے ،  ہمارا پیسہ ڈوب چکا ہے،ڈالر 173 تک پہنچ چکا ہے ، دنیا ہمارے ساتھ کاروبار اور مدد کیلئے تیار نہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اتحاد میں ہونے کے باوجود ن لیگ سے بھی فاٹا انضمام پر اختلاف کیا تھا ، فاٹا کیساتھ کیے گئے وعدے تاحال پورے نہیں کیے جاسکے ، ہر سال 100 ارب کا وعدہ کیا گیا لیکن تین سال میں 50 سے 60 ارب روپے جاری ہوئے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پینڈورا پیپر پر بحث ہورہی ہے لیکن پاناما میں جن کے نام آئے تھے انکا کیا بنا ، جس نے سب سے زیادہ چور چور کا شور مچایا آج وہی پینڈورا میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر