Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف ویکسی نیشن ہی کورونا وائرس کےخلاف واحد اور مؤثر حل ہے، عمران سکندر بلوچ

Now Reading:

صرف ویکسی نیشن ہی کورونا وائرس کےخلاف واحد اور مؤثر حل ہے، عمران سکندر بلوچ

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ صرف ویکسی نیشن ہی کورونا وائرس کےخلاف واحد اور مؤثر حل ہے-

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے موئثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں-

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 138 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 438,285 ہو گئی ہے۔

Advertisement

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ اب تک صوبہ بھر میں 416,636 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کےایکٹو کیسز کی کل تعداد 8,784 ہو گئی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 7 افراداپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔  ۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 12,865 ہو چکی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14,866 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 7,751,676 تشخیصی ٹیسٹ کئےجا چکے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور  میں کوروناکے 69 جبکہ راولپنڈی میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ ملتان میں کورونا کے 11، فیصل آباد میں 9 جبکہ ساہیوال میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ منڈی بہاؤالدین میں کوروناکے6 جبکہ رحیم یار خان اور گوجرانوالہ میں 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 0.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 2.0فیصد ریکارڑ کی گئی جبکہ راولپنڈی میں کورونا وائرس کی 1.3 اور فیصل آباد میں 1.0 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ ملتان میں کورونا وائرس کی 1.8 اور گوجرانوالہ میں 0.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط یقینی بنائیں،جبکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں ،سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔

Advertisement

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری  کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں، تمام ویکسی نیشن مراکز پر  ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی  یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر