Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب سے انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

Now Reading:

سعودی عرب سے انتہائی اہم خبر سامنے آگئی
حج عمرہ

حج عمرہ

سعودی عرب میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ اتوار سے مملکت میں منظورشدہ کووِڈ-19 کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام میں مناسکِ عمرہ اور نمازیں ادا کرنے اورمدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں داخلے کے اجازت ناموں کے اجراء پرنئی پابندی عائد کردی گئی ہے، اس نئے فیصلے کا اطلاق اتوار 10 اکتوبرکو شام 6 بجے سے ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ان دونوں مقدس مقامات تک صرف ان ہی عازمین اور زائرین کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے مملکت میں منظورشدہ کورونا وائرس کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں نیز جن لوگوں کو ویکسین لگوانے سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے، ان کے نام وزارت صحت کی ’’توکلنا” ایپلی کیشن پر ظاہر ہونے چاہیے۔

وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ جن لوگوں نے پہلے ہی عمرے کے لیے اپنا وقت محفوظ کرالیا ہے،انہیں مکہ یا مدینہ میں عمرہ، نماز یا مناسک ادا کرنے کا اجازت نامہ مل چکا ہے لیکن انہوں نے ابھی تک ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی ہیں،تو انھیں اپنے اجازت کی تنسیخ سے بچنے کے لیے مقررہ تاریخ سے 48 گھنٹے پہلے اپنی دوسری خوراک لگوانی ہوگی۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  سعودی عرب میں وبائی امراض کی صورت حال میں پیش رفت کے مطابق وباء سے متعلق تمام احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کئے جاتے ہیں اور یہ مملکت کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایا) کی جانب سے مسلسل تشخیص سے مشروط ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر