Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے بعد شاہینوں کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح

Now Reading:

بھارت کے بعد شاہینوں کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔

Advertisement

 نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ،  ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے 27،27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ محمد حفیظ ،عماد وسیم  اور شاہین شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری جب حارث رؤف کی گیند پر مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔

 54رنز پر نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ڈیرل مچل بھی عماد وسیم کی گیند پر 27 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری ،جیمز نیشم محمد حفیظ کی گیند پر صرف 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 90 رنز پر گری جبکہ کپتان ولیم سن حسن علی کی ڈائریکٹ تھرو کا شکار ہوئےوہ 25 رنز بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اورگلین فلپس17ویں اوور میں حارث رؤف کا شکار بنے۔

اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ 8 رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان نے آخری اوورز میں شعیب ملک اور محمد آصف کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوورز میں مکمل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور محمد آصف نے ناقابل شکست 27،27 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے 134 رنز کے جواب  میں پاکستان کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری ،کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر