Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کی بنیاد انصاف، انسانیت اور خودداری پر ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

تحریک انصاف کی بنیاد انصاف، انسانیت اور خودداری پر ہے، فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی بنیاد انصاف، انسانیت اور خودداری پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے انصاف لائرز کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک کا آغاز بھی وکلاء کی تحریک سے ہوا تھا، ہم چند لوگ عدلیہ بحالی کی موومنٹ میں پرچم ہاتھ میں اٹھا کر مال روڈ پر کھڑے ہوتے تھے، ہماری تحریک انصاف کی بنیاد انصاف انسانیت اور خودداری پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ انصاف سب کو برابری کی سطح پر فراہم کرنا ہے، اس ملک میں پہلی بار طاقتور کو خوف پیدا ہوا کہ وہ قانون کے ماتحت ہے، اس دور میں بڑے بڑے چور ڈاکووں کو جیلوں میں جانا پڑا، وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ احتساب کے عمل کو کمزور نہیں پڑنے دینا، جمہوریت میں طاقت و اختیار کے ساتھ ساتھ احتساب بھی ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت قانون سازی پر کام کر رہی ہے اس بارے میں تفصیلات وزیر قانون فروغ نسیم بتائیں گے، جہاں پر قانون سازی میں مشکلات آئے وکلاء کہ ذمہ داری ہے کہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں، وزیر اعظم عمران خان نے درپیش چیلنجز کے باوجود حق اور سچ کا ساتھ دیا، کشمیریوں کے مسئلے پر بھی وزیر اعظم ان کے دلیرانہ وکیل ثابت ہوئے، بڑا آسان کام ہے کہ آپ تنقید کر لیں تنقید کرنے والے بتائیں آج سے قبل احتساب کی بات کس نے کی؟

  فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جنہوں نے بینچوں پہ بریف کیس چلائے ہوں، جو ٹیلیفونوں پر فیصلے لکھواتے تھے، وہ کہتے ہیں یہ احتساب نہیں انتقام ہے، جس سے لندنوں میں محل بن گئے وہ الہ دین کا چراغ آج تک عوام کے پاس نہیں پہنچا، مریم نواز کو چیلنج ہے کہ وہ درخواست کرے کہ روز کی بنیاد پر کیس چلانے کی درخواست دیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

Advertisement

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ یہاں ہر روز تاخیری حربے استعمال کرنے کے لیے درخواستیں دی جاتی ہیں، کبھی اداروں کے سربراہان کا نام لیا جاتا ہے، شہباز شریف پر 7 ارب ٹی۔ٹی کے کیسز جبکہ 25 ارب کا کیس نیب میں چل رہا ہے، ان کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے میں وکلاء کا بڑا اہم کردار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر