Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت ناکامیوں اورمصیبتوں کی ایک داستان ہے، سراج الحق

Now Reading:

حکومت ناکامیوں اورمصیبتوں کی ایک داستان ہے، سراج الحق
سراج الحق
Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ناکامیوں اور مصیبتوں کی ایک داستان ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مہنگائی کی چکی میں مسلسل پس رہی ہے ، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور مغربی دباؤ ایک طرف اور دوسری طرف کرپٹ سیاستدان ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ گیارہ صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کر رہے ہیں۔

 اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خواتین یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ میرے لیے سعادت ہے کہ اسلام آباد میں ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں سے مخاطب ہوں ، ہم اچھی اور خوبصورت دنیا و آخرت کی دعا کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ اچھی دنیا سے مراد ایسی دنیا جس میں سب کے لیے حلال کے راستے کھلے اور حرام کے راستے بند ہوں ، ایسی دنیا جس میں جہالت اور ظلم نہ ہو، ایسی دنیا جس میں تعلیم و صحت کی سہولیات ہوں ، ایسی دنیا جس میں انسان محفوظ ہو اور اس کی عزت و ناموس محفوظ رہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ اللہ نے دنیا کو انسانوں کےلیے بہترین بنانے والوں کے لیے ہی جنت کا وعدہ کیا ہے ، جماعت اسلامی کا منشور ہی انسانیت کی کامیابی ہے، ہم دنیاو آخرت کی بہتری کے لیے ہی خدمت کررہے ہیں ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں میں فرق یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ صرف ووٹ اور سپورٹ مانگتی ہیں جبکہ جماعت اسلامی ہمیں صحیح مسلمان، اچھا پاکستانی، اچھی حکمرانی اور اچھی دنیا کے ساتھ بہتر آخرت کا سبق دیتی ہے۔

سراج الحق نے کہا تھا کہ ہمارا کام صرف دنیاوی نہیں بلکہ دینی بھی ہے ، یہ دینی تحریک آپ کی رہنمائی چاہتی ہے ، ہم پیپلز پارٹی، ن لیگ کی طرح لوٹ کھسوٹ کے لیے نہیں آپ کی اصلاح کے لیے میدان عمل میں ہیں ، ہمارے اس کنونشن کا بنیادی مقصد ہے کہ یہ بیٹیاں بھی حضرت فاطمہؓ کی سیرت پر چلیں ، حضرت فاطمہؓ وہ ہستی ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں حضور اکرم ﷺ کے ساتھ رہیں ، غزوہِ احد کے مقام پر جب چند اصحاب باوفا موجود تھے تو آپ بھی ساتھ تھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ غزوہِ احد میں حضور اکرم ﷺ بھی زخمی تھے ، حضرت علیؓ بھی زخمی تھے، حضرت فاطمہؓ آپ کی تیمار داری میں مگن تھیں ،  دنیا ہالی ووڈ کے اداکاروں کو ماڈل سمجھتی ہے مگر خواتین کے لیے حضرت فاطمہؓ رول ماڈل ہیں ، ہمارے نوجوانوں کے رول ماڈل کوئی اور نہیں صرف امام حسن و امام حسین ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ مغربی این جی اوز ہمارا خاندانی نظام تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہیں ، اسمبلی سے پاس ہونے والے بل کا مقصد بھی خاندانی نظام کو تباہ کرنا ہے ، ایک عورت کے حقوق کیلئے اللہ کے نظام کے علاوہ کون سا اچھا نظام ہے ، مغرب میں خاندانی نظام تباہ ہوگیا ہے ، یہ این جی اوز ابلیس کے چیلے ہیں ، یہ پاکستان کے خاندانی نظام کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کی 48 نشستوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار جاری
پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
پتنگ ساز فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
ملک بھر میں آج موسم کیسا رہےگا؟
سینیٹ انتخابات؛ پنجاب اسمبلی کا ایوان پولنگ اسٹیشن میں تبدیل
اسمگلنگ کی روک تھام؛ وزیراعظم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر