اوگرا نے اکتوبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے اکتوبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی 0.43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.7828 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن سسٹم پر ستمبر میں ایل این جی کی قیمت 15.3534 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News