Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبہ بھر میں ڈینگی سپرے کے لئے ٹیمز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، عمران سکندر بلوچ

Now Reading:

صوبہ بھر میں ڈینگی سپرے کے لئے ٹیمز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، عمران سکندر بلوچ

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ڈینگی سپرے کے لئے ٹیمز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹراحمد جاوید قاضی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پھیلاؤ اور روک تھام کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور ڈینگی کے سامنے آنے والے کیسز میں عمر ،صنف اور دیگر متفرق عوامل کے کردار کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے فوگنگ دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے ٹیکنیکل ٹیم سے سفارشات طلب کرلی ہے اور مچھر مار ادویات کی مفت تقسیم پر غور،ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی سپرے کے لئے ٹیمز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، ہسپتالوں ، سکولز ، دفاتر اور دیگر ہائی رسک مقامات پر  سپرے کیا جا ئے گا، کیس رسپانس  بہتر بنانے کے لئےانتظامات کو فاسٹ ٹریک کیا جا رہا ہے۔

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے بیڈز کے نظام کو مزید فعال کیا جارہا ہے، ڈینگی ہاٹ سپاٹ علامہ اقبال ٹاؤن  میں خصوصی کیمپ برائے انسداد ڈینگی قائم کر دیا گیا ہے، ڈینگی وائرس کی روک تھام  کے حوالے سے موثر آگاہی مہم جاری ہے، عوام الناس سے درخواست ہے کہ ڈینگی علامات ظاہر ہوں تو فوراَ ماہر معالج سے رجوع کریں، اگر گھر میں کسی شخص میں ڈینگی کی تشخیص ہو تو بروقت ڈینگی سپرے کے لیے 1033 پر رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مولانا کوعوام نے مستردکیا اور وہ بدلہ جمہوریت سے لینا چاہتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
کراچی میں دودریا کے قریب خودکشی کی کہانی کانیاموڑ
وزیراعظم مسائل کو جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری
وزیراعظم بڑے مسائل جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر