Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کے خلاف عوامی ریلیاں نکالنے پر جیالوں کو بلاول بھٹو کی شاباش

Now Reading:

مہنگائی کے خلاف عوامی ریلیاں نکالنے پر جیالوں کو بلاول بھٹو کی شاباش

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع اٹک، ضلع اوکاڑہ اور ضلع خیبر میں مہنگائی کے خلاف عوامی ریلیاں نکالنے پر جیالوں کو شاباش دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس ملک میں مہنگائی کے خاتمے کا کوئی منصوبہ نہیں ، کراچی سے خیبر تک مہنگائی کے خلاف پی پی پی کی ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں عوام کی مثالی شرکت نے عمران خان کی جعلی مقبولیت کا پول کھول دیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی کی ستائی عوام عمران خان کے خلاف سڑکوں پر ہے ، اب یہ سفر پی ٹی آئی کے اقتدار کے خاتمے تک جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیل سے آگاہ کیا تھا۔

Advertisement

ملاقات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دیں تھیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  مزید کہا تھا کہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے انتہائی قلیل مدت میں دیرپا مسائل کا فوری حل ایک اچھی ابتدا ہے، کراچی شہر کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
’’شہیدبی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کےطور پرسامنےآئے‘‘
چترال میں پاک فوج کاریسکیوآپریشن، کئی رابطہ سڑکیں بحال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر