Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی جتنی دیر اقتدا میں رہے گی اکانومی اور تباہ ہوگی، شہباز شریف

Now Reading:

پی ٹی آئی جتنی دیر اقتدا میں رہے گی اکانومی اور تباہ ہوگی، شہباز شریف
حمزہ اور شہباز شریف

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ مہنگائی اور مسائل کی وجہ سے یہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز آشیانہ، منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب عدالت آئے، سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  ہم عوام کےساتھ سڑکوں پرنکلیں گے۔

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہاکہ ہم حکومت کا محاسبہ کریں گے اور منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، حکومت نےمہنگائی سےسفید پوش طبقےکوماردیا۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے کہاکہ ڈینگی کیسزمیں اضافہ ہوا، حکومت وقت پر اسپرے بھی نہیں کروا سکی، بے حسی ہے، دن رات جھوٹ بولتے ہیں،عام آدمی کے گھر فاقوں نے ڈیرے لگائے ہوئے ہیں ، دوائیاں پہنچ سے دور ہو گئی ہیں ، دن رات لگا کر لاہور جیسے شہیر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا تھا، اب لاہور میں لوگ ڈینگی سے فوت ہو رہے ہیں۔

حمزہ شریف نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کی ہدایت پرنئےٹیکس لگا رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے کہہ دیا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی کے باوجود نئے ٹیکس لگائیں، ہمیشہ کہا ہے کہ معشیت وینٹی لیٹر پر ہے۔

Advertisement

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیشی کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس سے بڑی تباہی کیا ہو سکتی ہے ، یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، یہ حکومت جتنی دیر اقتدار میں رہے گی اکانومی اور تباہ ہوگی۔

واضح رہےکہ منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کے دوران شہباز شریف نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کرنی ہے، جس کی اجازت دی جائے۔

شہبا زشریف کے وکیل نے نئے نیب آرڈیننس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گواہ کے بیان کے وقت ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی جس پر نیب وکیل نے کہا کہ نیب آرڈینس میں ایسی کوئی قدغن موجود نہیں ہے، ویسے بھی شہادت ہو سکتی ہے۔

وکلا کے دلائل پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے کو بعد میں دیکھتے ہیں اور شہباز شریف کی استدعا پر منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے معیشت کو تباہ کیا گیا، ملک احمد خان
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے کا امکان
دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر