Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے دوکشمیری نوجوان شہید کردیے

Now Reading:

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے دوکشمیری نوجوان شہید کردیے

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں آج دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس)کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع بانڈی پور کے علاقے شاہ گنڈ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے کھاگنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران  شہید کیا جن میں سے ایک کی شناخت امتیاز احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے بانڈی پورہ اور اسلام آباد اضلاع میں تلاشی کارروائیوں کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کھاگنڈ میں آپریشن کے دوران بھارتی پولیس کا ایک اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر