Advertisement

پٹرولیم مصنوعات پھر سے مہنگی کرنے کی تیاریاں

پٹرولیم مصنوعات

پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات 10 روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش  کردی ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا۔

یاد رہے اس سے قبل  پٹرول کی قیمت کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا بیان سامنے آیا تھا ۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے نئے جی ڈی آئی ایس سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی تھی ۔

اجلاس کے دوران مہنگائی کے حوالے سے  عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔

عمران خان نے کہا  تھا کہ عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ترقیاتی منصوبے ایم این ایز کی مشاورت سے شروع کریں گے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version