Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کے انتقال سے اردو کامیڈی یتیم ہوگئی ہے، یاسر حسین

Now Reading:

عمر شریف کے انتقال سے اردو کامیڈی یتیم ہوگئی ہے، یاسر حسین

کامیڈین کنگ عمر شریف کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور اداکار، ہدایتکار ومیزبان یاسر حسین نے کہا کہ ’فادر آف کامیڈی ‘عمر شریف کے انتقال سے اردو کامیڈی یتیم ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطاق یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر لیجنڈ کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے ساتھ ہونے والی پہلی اور آخری ملاقات کی یادگار ویڈیو شیئر کی اور ساتھ اس انمول ملاقات کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے اپنے شو کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شو عمر شریف صاحب کے ساتھ میری پہلی اور آخری ملاقات کی یاد ہے۔

یاسر حسین نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ آج اردو کامیڈی دیکھنے والے یتیم ہوگئے ہیں کیونکہ کامیڈی کے باپ سر عمر شریف انتقال کرگئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے عمر شریف کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئےلکھا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

واضح رہےکہ لیجنڈ اداکار، کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف گزشتہ روز جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا چار روز تک علاج کیا گیا لیکن ناساز طبیعت کے باعث ان کا اسپتال میں ہی انتقال ہو گیا۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

Advertisement

دوسری جانب لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہارکر رہے ہیں۔

جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ عمر شریف خالق حقیقی سے جا ملے، ساتھ ہی انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلمان خان کے ساتھ کام کرنا کسی خواب سے کم نہیں تھا، اداکارہ زرین خان
پنکج ترپاٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر ’ڈان‘ کے کردار میں واپسی متوقع
فلموں کو فروغ دینے کے لیے سنیما لائسنسنگ فیس میں کمی کا اعلان
ٹیلر سوئفٹ کا البم نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب
اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر