امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بے روزگاری کا طوفان بے قابو ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ قرضوں کے اربوں ڈالر کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں، بجٹ کا نصف قرضوں پر سود کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے، پی ٹی آئی کے پاس معیشت کی بحالی کا تاحال کوئی ایجنڈا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا آگے، پاکستان پیچھے کی جانب سفر کررہا ہے، مہنگائی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، بے روزگاری کا طوفان بے قابو ہوچکا ہے، عوام کے مسائل کا حل پر امن جمہوری اسلامی انقلاب میں ہے، جماعت اسلامی کے پاس پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کا مکمل پلان ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اداروں میں بنیادی ریفارمز کی ضرورت ہے، موجودہ اور سابقہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہوگئے، کرپٹ اشرافیہ اور عوام کے مفادات میں واضح ٹکراؤ ہے، اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں پانچ دن گزارے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ترقیاتی پروگراموں کے منصوبوں پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، لوگوں کی اکثریت بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News