Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسافر کی چلتے جہاز سے چھلانگ؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

Now Reading:

مسافر کی چلتے جہاز سے چھلانگ؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں مسافر نے جہاز سے چھلانگ لگادی ، رن وے پر چلنے والے طیارے  میں ایسی حرکت کرنے پر تشویشناک صورت حال پیدا ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکن ایئر لائن میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے جہاز کے چلنے پر اس کا ایمرجنسی گیٹ کھولا اور اس کے ‘پر’ پر چھلانگ لگادی۔

امریکی فلائٹ 920 میں پیش آنے والے اس واقعے نے ایئر پورٹ سکیورٹی کی دوڑیں لگوادیں،مسافر کی شناخت 33 سالہ کرسٹن سیگورا کے نام سے ہوئی جس کو کسٹم اور  بارڈر پروٹیکشن افسر نے گرفتار کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ کولمبیا سے امریکی شہر میامی پہنچا تھا اور رن وے پر اپنی پوزیشن میں آرہا تھا کہ اس دوران مسافر ایمرجنسی دروازہ کھول کر جہاز کے ونگ کی طرف نکل پڑا۔

امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ کولمبیا سے آنے والی پرواز میں ایک مسافر نے ہنگامی راستہ استعمال کیا اور بدھ کی شام میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کے پروں کی طرف باہر نکل گیا۔

Advertisement

پولیس کے مطابق مسافر نے ونگ پر چلنے کے بعد ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں چھلانگ لگائی اور دعویٰ کیا کہ وہ خطرے میں ہے تاہم اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔

گرفتار شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اس نے بھاگنے کی بھی کوشش کی، ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ مسافر ذہنی مریض ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل
27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے
اے سی کے بغیر گرمی سے کیسے بچیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر