Advertisement
Advertisement
Advertisement

صاف شفاف جِلد کیلئے اب صابن گھر میں ہی تیار کریں

Now Reading:

صاف شفاف جِلد کیلئے اب صابن گھر میں ہی تیار کریں
Advertisement

صاف شفاف جِلد کے حصول کے لئے مارکیٹ میں دستیاب بیوٹی پروڈکٹس کو چھوڑ کر اب گھر میں اس فارمولے سے بنے صابن کا استعمال کریں۔

صابن تیار کرنے کے لئے سب سے اہم اور بنیادی جُز با آسانی پنسار کی دکان سے ملنے والا کیمیکل لئی (Lye) ہے۔

اس صابن کی ٹکیہ کے لیے سب سے پہلے با آسانی دستیاب 200 ملی لیٹر منرل واٹر، ڈیڑھ کپ دارچینی کا تیل، ڈیڑھ چمچ لونگ کا تیل، دو چمچ خالص ونیلا ایسنس، ڈیڑھ کپ شہد، ڈیڑھ کپ جو کا آٹا، ایک کپ زیتون کا تیل، پونے چار کپ ناریل کا تیل، پونے چار کپ کیسٹرآئل، ڈیڑھ کپ سورج مکھی کا تیل، دو چمچ ناریل سے بنا مکھن اور بٹر ملک (چند آئس کیوب کی ٹکڑوں کی شکل میں) لے لیں۔

تمام تیلوں کو ایک پین میں ڈال کر گرم ہونے کے لئے رکھیں اور مسلسل چمچہ ہلاتے رہیں۔

دوسری جانب ایک جار میں منرل واٹر، بٹر ملک کے کیوبز ( جمے ہوئے) کو برف سے بھرے ایک باؤل میں رکھ دیں، اب اس باؤل میں لئی کو بھی شامل کر لیں اور یک جان ہونے تک چمچہ گھماتے رہیں۔

Advertisement

اس کے بعد تیل کے اچھی طرح سے گرم ہو جانے پر لئی سے بنے ٹھنڈے محلول کو اس میں شامل کر لیں اور چولہا بند کر دیں، اس محلول کو اب ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔

اگر محلول زیادہ پتلا محسوس ہو تو گاڑھا ہونے کے لئے اووَن میں رکھ کر 5 سے 10 منٹ کے لئے مزید پکا سکتے ہیں۔

محلول کے گاڑھے ہو جانے کے بعد اس میں شہد، ناریل کا دودھ اور جو کا آٹا مکس کر دیں اور ونیلا ایسنس بھی شامل کر لیں۔

اب اس مرکب کو 12 گھنٹوں کے لئے  کسی برتن میں ڈال کر صابن کی ٹکیہ کی شکل میں ڈھال لیں۔

یہ صابن صاف شفاف اور نکھری جِلد کے لئے نہایت مفید ثابت ہوگا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق
فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر