Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے پر یقین رکھتا ہے ، گورنر پنجاب

Now Reading:

پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے پر یقین رکھتا ہے ، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ہنگری کے وزیر زراعت نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ہنگری کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان اور ہنگری کے درمیان وفود کے تبادلے، ماہی گیری، زرعی بیجون کے شعبوں میں ریسرچ پر بھی بات چیت کی گئی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے پر یقین رکھتا ہے ، بہت سے شعبوں میں پاکستان اور ہنگری ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ امید ہے جی ایس پی پلس کے معاملے پر ہنگری کے یورپی ارکان پارلیمنٹ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے ، ہنگری کی سفارتی ٹیم پاکستان میں باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔

Advertisement

ملاقات میں سیکریٹری زراعت اور ہنگری کے دیگر حکام نے شرکت کی۔

 اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کا اجراء ایک اہم قدم ہے ، ہمارا فوکس ڈلیوری پر ہے ، اگلے الیکشن میں ہم نے ڈلیوری کی بنیاد پر جانا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا تھا کہ اپوزیشن کا کام جلسے جلوس کرنا ہے ، ہمیں کام کرنے اور مدت مکمل کرنے کا موقع ملنا چاہیے ، پرائم منسٹر کو مکمل اعتماد ہے وزیر اعلیٰ پر ، اسمبلی کو بھی اعتماد ہے ، اتحادی بھی وزیر اعلیٰ پر اعتماد کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر