Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اعلامیہ جاری

Now Reading:

افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اعلامیہ جاری

افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو فارمیٹ مشاورت کے افغانستان پر اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا جہاں شرکا نے افغانستان کی علاقائی سلامتی اور خود مختاری کے احترام کا عزم کرلیا۔

جاری کردا اعلامیہ کے مطابق عالمی برادری افغان عوام کی فوری مدد کیلئے مشترکہ کوششیں کرے، جبکہ افغانستان امن کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر عمل کرے۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی امن کیلئے افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری ضروری ہے جبکہ موجودہ افغان قیادت اعتدال پسند انہ پالیسی اپنائے۔

اعلامیہ کے مطابق فرہقین نے افغانستان کی  خودمختاری،  علاقائی سالمیت اور آزادی کے احترام کے عزم کی تجدید کی جبکہ فرہقین نے افغانستان سے امن،  آزادی، اقتصادی طور پر ترقی پذیر ریاست، دہشت گردی کے خاتمہ، انسداد منشیات، انسانی حقوق کے احترام کے عزم کی تجدید بھی کی۔

Advertisement

اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی برادری کی جانب سے افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم نہ کیے جانے کے باوجود افغانستان کے ساتھ ٹھوس بات چیت کی ضرورت ہے۔

اعلامیہ کے مطابق رکن ممالک موجود افغان قیادت پر اپنے طرز حکمرانی کو بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق رکن ممالک موجود افغان قیادت پر ایک کثیرالجہتی حکومت کے قیام کے لیے دباو ڈالتے ہیں جس میں تمام بڑی لسانی قوتوں کی شمولیت ہو جبکہ افغانستان میں قومی مفاہمت کا عمل مکمل کرنے کےلیے یہ اہم اقدام ہو گا۔

اعلامیہ کے مطابق رکن ممالک افغانستان کی موجودہ قیادت پر دباو ڈالتے ہیں کہ وہ برداشت اور اعتدال کا مظاہرہ کریں جبکہ رکن ممالک موجودہ افغان قیادت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اعتدال پاند و نرم داخلی و خارجی پالیسیاں اختیار کریں۔

اعلامیہ کے مطابق رکن ممالک موجودہ افغان حکومت پر دباو ڈالتے ہیں کہ وہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک سے دوستانہ پالیسیاں اختیار کریں۔

اعلامیہ کے مطابق مختلف دہشت گرد کالعدم گروہوں کی سرگرمیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فریقین نے علاقائی استحکام کے لیے افغانستان کی سلامتی کی فروغ کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ شرکاء نے قائمقام افغان حکومت کے افغان سرزمین کے ہمسائیوں, دیگر ممالک اور دنیا کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے عزم کی تجدید کو بھی سراہا۔

Advertisement

اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں انسانی و اقتصادی صورتحال میں تیزی سے ابتری پر شرکاء نے تشویش کا اظہار کیا جبکہ شرکاء نے افغان عوام کو کو فوری انسانی و اقتصادی امداد کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق فریقین نے اس صورتحال میں اقوام متحدہ کی چھتری تلے جلد از جلد وسیع البنیاد بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کے لیے مشترکہ کوشیشں شروع کرنے کی تجویز دی۔

واضح رہے ماسکو فارمیٹ مشاورت کے افغانستان پر اجلاس میں روس، چین،  پاکستان،  ایران،  بھارت، قزاقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ترکمانستان، اور ازبکستان نے شرکت کی جبکہ ان ممالک کے افغانستان پر خصوصی نمائندوں اور سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے اجلاس میں افغانستان کی قائمقام حکومت کے ایک اعلی سطح کے وفد نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے کا امکان
دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا
پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر