Advertisement
Advertisement
Advertisement

کٹھ پتلی سلیکٹد حکومت کو تین سال ہوگئے ہیں، خرم دستگیر

Now Reading:

کٹھ پتلی سلیکٹد حکومت کو تین سال ہوگئے ہیں، خرم دستگیر
Advertisement

سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی سلیکٹد حکومت کو تین سال ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مہنگائی کے خلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ورکر چٹان کی طرح میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، کٹھ پتلی سلیکٹد حکومت کو تین سال ہوگئے ہیں، کٹھ پتلیوں کو لانے والوں کو بھی سبق مل گیا ہے، چوری کے ووٹ سے بننے والی حکومت غریب کا آٹا اور روٹی چوری کرتی ہے، بھاشن سے بھوک نہیں مٹتی لنگر سے عزت کی روٹی نہیں ملتی۔

 وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ غریب کی ہانڈی نہیں پکتی لیکن عمران خان کی تقریریں سن کر کان پک گئے ہیں، تین سال پہلے ملک میں چینی، گندم وافر تھی، بدبخت کی نحوست کی وجہ سے ملک میں گندم، چینی، بجلی اور گیس نہیں ہے، مہنگائی بے قابو ہے کیونکہ عمران خان اپنے دوستوں کو نواز رہا ہے، دوائی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، ایل این جی چوری اور پاکستان کی گندم اسمگلنگ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ڈنگ ٹپاؤ کی پالیسی پر چل رہی ہے، وزیر اعظم ہاؤس مندر بن گیا ہے جہاں ہر روز غریب کی بلی چڑھائی جاتی ہے، حکمران ہر کام پچھلی حکومت پر ڈال رہے ہیں، نواز شریف نے مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، نواز شریف نے لیپ ٹاپ بانٹے یہ مرغی دیتے ہیں، نواز شریف طلباء کو وظیفے دیتے تھے یہ انڈے دیتے ہیں، نواز شریف نے سڑکیں بنائی یہ حکومت کٹے بانٹتی ہے۔

  خرم دستگیر نے کہا کہ گوجرانوالہ کو لنگر خانہ نہیں کارخانہ چاہئے، گوجرانوالہ پناہ گاہ نہیں دانش گاہ مانگتا ہے، وزیر اعظم کٹھ پتلی ہیں اور کٹھ پتلی میں جان نہیں ہوتی، عمران خان صاحب ملک خیرات سے نہیں چلتے، نواز شریف جس دن ملک میں آئیں گے اس دن پورے ملک میں کروڑوں پاکستانیوں کے ہاتھ میں شیر کا جھنڈا اور اس میں ڈنڈا ہوگا، پارلیمان کو تالے لگے ہوئے ہیں میڈیا کا بھی گلہ دبایا ہوا ہے، میاں نواز، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز کی قیادت میں نالائق حکومت کو عوام کی طاقت سے گھر بھیجیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دعوئے جھوٹے ثابت ہوئے آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے ووٹ کو عزت دو، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بہت جلد کٹھ پتلی فاشسٹ حکومت کو گھر بھیجیں گی، مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم جہاں اکٹھی ہوتی ہے وہاں کا بلب یا گملا نہیں ٹوٹتا، عمران خان اور اس کے لانے والوں نے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کو جیل بھیجا، شریف خاندان کی جائیدادیں ہتھیائیں، ان کے کاروبار تباہ کئے، عدالتوں، میڈیا اور قانون کے ذریعے شریف خاندان کی عزتیں پامال کرنے کی کوشش کی گئی۔

 سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ نواز شریف دوبارہ اس ملک کو ترقی کی پٹری پر ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ مہنگائی کے خلاف مظاہرے میں جمعیت اہلِ حدیث کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی 4 اپریل کو فرد جرم کیلئے طلب
ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے دو نوٹیفکیشن معطل
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
دیگر ممالک کیساتھ معاہدوں پر مذاکرات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل
پاک فوج کے زیر انتظام جنوبی وزیرستان میں یوتھ کنونشن کا انعقاد
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر