آریان کی ضمانت میں اہم کردار ادا کرنے والے سامنے آگئے، دیکھیں تصاویر

بالی وڈ کے کنگ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گزشتہ روز ضمانت منظور کرلی گئی ہے لیکن اس ضمانت کے پیچھے کن لوگوں نے کیا کردار ادا کیا اس راز سے بھی پردہ اٹھ چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کے لئے دن رات کام کرنے والوں کی محنت رنگ لے آئی ہے جبکہ ان کے چہرے بھی سامنے آگئے ہیں۔
گزشتہ روز آریان کی ضمانت کے بعد کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جس کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ شاہ رخ خان کی لیگل ٹیم ہے جس نے آریان خان کی ضمانت کے لئے 25 دن مسلسل کام کیا ہے۔
ان تصاویر میں اداکار شاہ رخ خان کو اپنی لیگل ٹہم کے ہمراہ ہنستے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ آریان کی ضمانت منظور ہونے کے بعد لی گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے 3 ہفتے بعد ضمانت منظور ہوئی ہے جبکہ اس کیس میں آریان خان کے 2 دوستوں ارباز مرچنٹ اور مُنمن دمیچا کی درخواست ضمانت بھی منظور ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

