Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

Now Reading:

وزیر اعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

Advertisement

عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی تعریف بھی کی ہے۔

یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے،پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دے دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ، بھارتی  بیٹسمینوں کا آغاز ہی مایوس کن تھا،بھارتی اوپنر شاہین شاہ آفریدی کے سامنے بے بس نظر آئے۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز بنائے،کپتان ویرات کوہلی  نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 57 رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ریشابھ پانٹ 39،سوریا کمار یاداو اور ہاردک پانڈیا نے 11،11 رنز بنائے،رویندر جڈیجا،13 جبکہ تجربہ کار بیٹسمین روہٹ شرما صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر