Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں گریجویشن تقریب کا انعقاد

Now Reading:

پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں گریجویشن تقریب کا انعقاد

پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں گریجویشن تقریب کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں 145 ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ، 91 ویں انجینئرنگ اور 101 ویں ائیر ڈیفینس کورسز کی گریجویشن تقریب کا انعقاد ہوا۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ اکیڈمی آمد پر ائیر وائس مارشل قیصر جنجوعہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا ، تقریب میں05 رائل سعودی فضائیہ کے کیڈٹس سمیت کل  125 ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے ، مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس میں برانچ کا نشان اور کورس میں بہترین کارکردگی پر ٹرافیاں تقسیم کیں۔

Advertisement

جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ نیئر اشفاق نےحاصل کی ، ائیرڈیفنس کورس میں بہترین کارکردگی کی چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ ہنزلہ معین خان نے جیتی ، ائیروناٹیکل انجینئرنگ میں بہترین کارکردگی کی چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمد عاقب نے حاصل کی۔

کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں بہترین کارکردگی کی چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ عبدالرحمن نے حاصل کی ، ایوی ایشن کیڈٹ سفیان صدیق نے کالج آف ائیروناٹیکل انجینئرنگ میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کی اعزازی شمشیر حاصل کی ، ایوی ایشن کیڈٹ انس مصطفیٰ نے کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کی اعزازی شمشیر حاصل کی۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ مجھے افواج پاکستان پر فخر ہے کہ  وہ پیشہ ورانہ طور پر انتہائی قابل، تربیت یافتہ اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ، پاک فضائیہ آزاد وطن کی حفاظت  کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، مسئلہ کشمیر کے پر امن تصفیے کے بغیر خطے میں امن ناگزیر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر