Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی

Now Reading:

خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسد-قیصر

اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مالم جبہ سوات میں ینگ پارلیمنٹرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے قیام سے خوشحالی آئے گی، امن کے لیے قوم نے بھاری قیمت ادا کی ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم اس خطے میں امن چاہتے ہیں اور امن کا قیام خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، افغانستان میں امن آنے سے خطے میں ترقیاتی اور خوشحالی آئے گی، پاکستان ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، خطے میں امن کے قیام سے تعمیر و ترقی کا حصول ممکن ہو سکے گا، خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سابق فاٹا کے اضلاع کے لیے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور بہت جلد فاٹا میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، نوجوان پارلیمنٹرین کا کردار قابل ستائش ہے نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کو چیلنجر درپیش ہیں جن کے تدارک کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت، ان چیلجنز کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی پارٹی کے اندر جدوجہد کرنی ہے، بین الاقوامی حالات بدل رہے ہیں جس کے پاکستان پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ہمیں دنیا کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم جنگ سے گزری ہے جس کی وجہ سے ملک کو معاشی مسائل کا سامنا ہے، ہمیں بحیثیت پارلیمنٹرین رولز اور آئین کا پتا ہونا چاہیے، جب انسان پختہ ارادہ کرتا ہے تو اللہ پاک کی مدد شامل حال ہو جاتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اچھی امید رکھنی چاہیے مثبت سوچ سے ہی انسان دنیا کا کامیاب انسان کہلاتا ہے، محنت اور لگن سے کام کریں کامیابی آپ کے قدم چومے گی اور معاشرہ بھی آپ کی قدر کرے گا۔

اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں اپنی جماعت کا نو سال صوبائی صدر رہا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے مجھے صدر مملکت بننے کا کہا تھا، معاشرے میں بسنے والا ہر انسان بہت اہم ہے اور وہ بہت کچھ کر سکتا ہے، عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے میں انسان کی سوچ اور نیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا ہے کہ انسان جتنی بڑی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس انسان سے اتنا ہی  بڑا کام لیتا ہے، بہت سارے وزرائے اعظم آئے اور چلے گے، تاریخ ان کو یاد رکھتی ہے جو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے، ہم نے اپنے سامنے ایک مشن اور مقصد رکھنا ہے، اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے مزید جدوجہد کرنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں غیرملکیوں پرخودکش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کے رشتےدار زیرِحراست
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹرسیف کے بیان پر ردعمل
صدرمملکت نےترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزازسے نوازا
فیض آباد دھرنا کمیشن، شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا
وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے، مزمل اسلم
میاں منشی اور سید مٹھا اسپتال میں کرپشن کا معاملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر