Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر ڈورن حملہ، 5 افراد زخمی

Now Reading:

سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر ڈورن حملہ، 5 افراد زخمی

سعودی عرب میں جیزان شہر کے کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر ڈورن حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جیزان شہر کے کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر حوثیوں نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ زخمی افراد میں مختلف غیر ملکی شہری شامل ہیں جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی شہریوں اور املاک کو نشانہ بنانے کی کوششیں جنگی جرائم ہیں، شہریوں کے تحفظ کے لیے مناسب آپریشنل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے جمعرات کو سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیت کی طرف آنے والے ایک بیلسٹک میزائل اور 2 ڈرون حملوں کو ناکام بنایا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو بھی سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ حوثی ڈرون حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر