Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی، شازیہ مری

Now Reading:

عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی، شازیہ مری
شازیہ مری

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کو بھگانے کیلئے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی، قائد حزب اختلاف جلد از جلد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں۔

ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مہنگائی اورمعاشی بدحالی عوام کو پامال کررہی ہے، آٹا، چاول، گھی، دالیں اور سبزیاں غریب کی قوت خرید سے باہر ہیں، عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی۔

ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے فضا سازگار ہے، بزدار کو نکالنے کے بعد عمران خان کو نکالنا آسان ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے جاری کردہ اپنے بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کو روزگار دیتی ہے، پیپلزپارٹی کے مخالف عوام سے روزگار چھینتے ہیں۔

Advertisement

 شازیہ مری نے کہا تھا کہ عوام سے روزگار چھین کر کہا جاتا ہے کہ ملک معاشی ترقی کر رہا ہے ، سڑکیں اس وقت اچھی لگیں گی جب عوام کے گھر میں آٹا ہوگا ، صدر زرداری کے دور میں خطرناک سیلاب آئے مگر نہ خوراک کی کمی ہوئی نہ مہنگائی بڑھی۔

رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا تھا کہ آگر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کیا جاتا تو گیس کا بحران نہ ہوتا ، پارلیمنٹ سے خفیہ کیئے جانے والے فیصلے قوم کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں،صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا، صدر زرداری نے کسی سے انتقام لینے کی بجائے ملک کی ترقی پر توجہ دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج دو ہفتوں سے
جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر ٹریفک پلان میں تبدیلی
یورپی یونین کا ایران پر عائد پابندیوں میں توسیع پر اتفاق
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کے موبائلز اور لیپ ٹاپ برآمد
پی آئی اےکی تنظیم نومیں اہم سنگ میل حاصل، نجکاری کمیشن کا اعلامیہ جاری
ایرانی صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر