Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھیگی ہوئی انجیر کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

Now Reading:

بھیگی ہوئی انجیر کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

خشک انجیر کو موسم سرما میں ایک بہترین ناشتہ سمجھا جاتا ہے اس میں وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق صرف تین سے چار انجیر رات کو آدھا کپ پانی میں بھگو دیں اور اسے اگلی صبح خالی پیٹ کھائیں اور پھر اپنی صحت پر اس کے حیرت انگیز فوائد دیکھیں۔

انجیر میں پوٹاشیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو آپ کے جسم میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرتی ہے۔

اس کے علاوہ انجیر میں موجود کلوروجینک ایسڈ خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بھیگی ہوئی انجیر کھانے سے ٹائپ II ذیابیطس میں خون میں گلوکوز کی سطح کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

 آپ سلاد، اسموتھیز، کارن فلیکس یا دودھ میں کٹے ہوئے انجیر کو شامل کر کے بھی کھا سکتے ہیں۔

انجیر میں فائبر ہوتا ہے جو آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، جو لوگ وقتاً فوقتاً قبض سے نمٹتے ہیں وہ اس سے بچنے اور صحت مند آنت کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی خوراک میں انجیر کو شامل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ وزن کم کرنے والی غذا پر عمل کر رہے ہیں تو انجیر کو آپ کے ڈائٹ چارٹ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

انجیر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کی سطح کو کنٹرول کرتے ہوئے جسم سے فری ریڈیکلز کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

کئی مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ انجیر جسم میں ٹرائگلیسرائیڈز کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جو دل سے متعلق مسائل کی ایک بڑی وجہ ہے۔

اس کے علاوہ انجیر کیلشیم کی اچھی خوراک فراہم کرکے آپ کی ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

Advertisement

ہمارا جسم خود کیلشیم پیدا نہیں کرتا جس کی وجہ سے ہمیں دودھ، سویا، سبز پتوں والی سبزیاں اور انجیر جیسے بیرونی ذرائع پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نایاب بیماری میں مبتلا شخص کا ڈاکٹر سے انوکھا اصرار
دن بھر میں ورزش کیلئے کونسا وقت بہترین ہے؟ جو آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا
ہارٹ اٹیک اور فالج کو روکنے میں کونسا پھل نہایت ہی مفید ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
موسم گرما میں ٹھنڈا پانی پینے کے ان نقصانات کو بھی جان لیں
کیا آپ بھی چاول پکاتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟
ان اسنشیل آئل سے روزمرہ کے یہ 8 مسائل حل کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر