Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرے بس میں ہوتا تومیچ جیتنےکی خوشی میں پوری قوم کوچھٹی دیتا، شیخ رشید

Now Reading:

میرے بس میں ہوتا تومیچ جیتنےکی خوشی میں پوری قوم کوچھٹی دیتا، شیخ رشید
Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کےجن کوبوتل میں بندکرینگے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں بات کولپیٹنااورسمیٹناچاہتاہوں، پی ڈی ایم والے ٹی وی، ٹی وی کھیل رہےہیں،پی ڈی ایم کوعوام کاکوئی رسپانس نہیں مل رہا، مہنگائی سےمتاثرعوام کوان کےجلسےمیں نہیں دیکھتا ، ان کےجلسوں میں ان کی پارٹی کےامیدوارنظرآئےہیں، پی ڈی ایم شوق سےاحتجاج کرے،کوئی رکاوٹ نہیں۔

 شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کےجن کوبوتل میں بند کرینگے، کالعدم تنظیم ٹی ایل پی پنجاب کی تیسری بڑی جماعت ہے،چاہتاہوں مذاکرات میں جو وعدے ہوئے وہ پورے ہوں، خواہش ہے کالعدم ٹی ایل پی سے معاملات طے ہوجائیں، ہم نے جو وعدے کیےاس پر پہرہ دیں گے۔

شیخ رشید نے کہاکہ کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات اچھےرہے، سعدرضوی کےاصرارپرکمیٹی کی سربراہی کررہاہوں۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ نیوزی لینڈ نےہمارے ساتھ ہاتھ کیا،اتنی سیکیورٹی دی جتنی ان کی فوج نہیں،  پاک بھارت میچ دیکھنےجب بھی اسٹیڈیم گیا پاکستان جیتا ہے، پرسوں ہی خوشخبری دےدی تھی پاکستان جیتے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ پاکستان نےبھارت کولوہےکےچنےچبوائے،74 سال میں پاکستان کواس سے بڑی فتح نصیب نہیں ہوئی، بھارت کو10 وکٹ سےشکست کاجشن تاریخی تھا، میرا ورلڈکپ کل ختم ہوگیا، آگے کے میچزمیں اب دلچسپی نہیں،میرے بس میں ہوتا تومیچ جیتنےکی خوشی میں پوری قوم کوچھٹی دیتا، پاکستان نے کل ورلڈکپ جیت لیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہاکہ کل کامیچ کرکٹ نہیں “کرکٹ پلس تھا، بھارتی مداحوں نے کرکٹرزکے گھروں پرپتھراؤکیا۔

 

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تربت نیول بیس پرحملے کا تاثردرست نہیں، سرفرازبگٹی
وفاقی حکومت کا چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ
پیپلز پارٹی کا شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی 14 اپریل کو منانے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا حکومت آمدن سے زائد اخراجات کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار
ملکی ترقی کیلئے صنعت اور زراعت کا فروغ ناگزیر ہے،وزیراعظم
معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر