Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان  کے ہاتھوں وہ شکستیں جو بھارت کبھی نہیں بھولے گا

Now Reading:

پاکستان  کے ہاتھوں وہ شکستیں جو بھارت کبھی نہیں بھولے گا
Advertisement

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں بھارت کو شکست سے دوچار کیا ہو،کرکٹ کے میدانوں میں اس قبل بھی کئی بار پاکستانی بیٹسمین بھارت کے خواب چکنا چور کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراری شکست، دکھ دینے والی اننگز اور دل میں تیر کی طرح ہمیشہ چھبنے والا چھکا، یہ وہ لمحات ہیں جب پاکستان میں جشن اور بھارت میں سوگ کا سماں تھا،18 اپریل 1986 میں شارجہ کے گراؤنڈ پر ایشیا کپ کے فائنل میں آخری گیند پر جاوید میاندا نے یادگار چھکا لگایا تھا، یہ ایک چھکا ہی ایسا داغ ہے، جس کو بھارت آج تک نہیں دھو سکا ہے۔

پھر بھارت کو 1986کی چیمپئنز ٹرافی کا وہ میچ بھی یاد ہوگا، جس میں منظور الہٰی کی نصف سنچری نے بھارت سے یقینی جیت چھین لی تھی۔

1987میں ہی جب پاکستان ٹیم بھارت کے دورے پر تھی، سری کانتھ کی سنچری کی وجہ سے بھارت نے 238 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا لیکن سلیم ملک نے 3 گیندوں قبل ہدف عبور کرکے فتح بھارت کے منہ سے چھین لی تھی ،سلیم ملک نے 36 گیندوں پر 72 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔

21 مئی 1997 کو انڈیپنڈنس کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، چنئی کے گراؤنڈ میں شور تو بھارتی شائقین کا تھا، لیکن میدان میں سارا زور سعید انور کا تھا،سعید انور نے اس وقت کی سب سے بڑی اننگز کھیل کر بھارتیوں کے منہ بند کردیے تھے، جنہوں نے 22 چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 194رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

Advertisement

2ا کتوبر 1997 میں جب بھارت ٹیم پاکستان کی مہمان تھی، قذافی اسٹیدیم لاہور میں اعجاز احمد نے صرف 84 گیندوں پر 10 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 139رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو پہلی بار ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی دلائی تھی۔

اور کیا بھارت 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھول گیا؟ فخر زمان کی سنچری نے بھارت سے میچ نہیں ٹائٹل چھین لیا تھا، اور ہر میچ پر موقع موقع کی رٹ لگانے والے بھارتی ٹیم  کو دبئی میں بھی ایسا زخم دیا جو انہیں مدتوں یاد رہے گا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر