Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر اجمل نیازی بلند پایہ شخصیت تھے ، سراج الحق

Now Reading:

ڈاکٹر اجمل نیازی بلند پایہ شخصیت تھے ، سراج الحق
سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اجمل نیازی بلند پایہ شخصیت تھے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اجمل نیازی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہلخانہ کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے نہ صرف شعبہ تعلیم میں خدمات انجام دیں بلکہ وہ صحافت جیسے عظیم شعبے سے بھی وابستہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اجمل نیازی مرحوم نے اردو اور پنجابی شاعری کے ساتھ ساتھ 45 سال تک ادب کی خدمت میں گزارے ، ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال سے شعبہ صحافت، شعبہ تعلیم اور ادب کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ اجمل نیازی اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کرتے رہے ، شعبہ صحافت میں اجمل نیازی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، اجمل نیازی صحافت کے علمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ بلند پایا شاعر بھی تھے۔

Advertisement

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ اجمل نیازی اپنے کالم کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرتے رہے ، اللہ تعالیٰ اجمل نیازی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہلخانہ کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ ممتاز شاعر ، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی 75 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر