وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف تحریک کے باعث وزیر اعظم نے تحریک انصاف کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعظم نے اہم قومی ایشوز پر بھی پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پنجاب اور مرکزی قیادت کا اجلاس آج شام پونے 4 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چوہدری، شفقت محمود عامر کیانی، سیف نیازی شریک ہوں گے جبکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی قیادت بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب سے متلعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی پارٹی قیادت شریک ہوںگی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ،گورنر ،صوبائی وزراء عاطف خان اور قیادت کا اجلاس ہوگا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنرعمران اسماعیل،اپوزیشن لیڈر حلیم عادل اور سندھ کی پارٹی قیادت کو بھی بلا لیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کے حوالے سے صلاح مشورے ہوں گے، جبکہ اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کے لئے ٹھوس حکمت طے کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قومی ایشوز پر پارٹی قیادت کا نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے جبکہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان سیاسی اور پارلیمانی امورپر مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزراء اور پارٹی قیادت سے مہنگائی میں کمی پر رائے لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ڈینگی کی وباء سے سے نمٹنے، کی حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان انتخابی اصلاحات کے حوالے معاملات پر مشاورت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News