Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا

Now Reading:

قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے  چارٹر طیارے سے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اسٹاف خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے،قومی ٹیم کا پہلا پڑاؤ دبئی میں ہوگا جہاں ایک روزہ آئسولیشن کے دوران کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پر کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی۔

میگا ایونٹ سے قبل پاکستان ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کیخلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گا۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 18اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور دوسرا وارم اپ میچ 20اکتوبر کوجنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آپ کی سپورٹ ہر چیز سے زیادہ اہم ہے، اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں، سپورٹ کرتے رہیں اور یقین رکھیں۔

Advertisement

قومی اسکواڈ میں شامل 15کھلاڑی، 3ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کریں گے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی متحدہ عرب امارات گئی ہیں۔

Advertisement

بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا جبکہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 17اکتوبر سے ہو گا اور بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

 اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ سرفراز احمد اور حیدر علی کو 15 رکنی قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

 قومی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)،شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (متبادل وکٹ کیپر)شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو رکھا گیا ہے۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 24اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ انڈیا کیساتھ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا،26اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم،29اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ افغانستان، دبئی،2نومبر کو پاکستان بمقابلہ اے ٹو ابوظہبی،7 نومبر کو پاکستان بمقابلہ بی ون،شارجہ میں کھیلا جائیگا۔

10نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی،11نومبر کو دوسرا سیمی فائنل دبئی جبکہ 14نومبرکوفائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز محسن نقوی کو بھجوادیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر