Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردی اور ڈرائی فروٹ کا استعمال، صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ؟

Now Reading:

سردی اور ڈرائی فروٹ کا استعمال، صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ؟

خشک میوہ جات یعنی ڈرائی فروٹ کانام آتے ہی سردیوں کا تصور ذہن میں جگہ بنانے لگتا ہے۔

سرد موسم کے ساتھ خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے مگرکیا یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں یا نقصان دہ؟

پروٹین سے بھرپور خشک میوہ جات کا استعمال صحت کے لیے نہایت اہم قرار دیا جاتا ہے مگر اس کے استعمال کے جہاں انسانی مجموعی صحت پر فوائد حاصل ہوتے ہیں  وہیں چند نقصانات بھی ہیں جنہیں جاننے کے بعد ڈرائے فروٹ کو غذا کا حصہ بنانا چاہیے۔

ہالینڈ میں کی گئی تحقیق کے مطابق اگر ہر روز آدھی مٹھی کے برابر خشک میوہ جات (جن میں اخروٹ، بادام، کاجو، پستہ اور مونگ پھلی وغیرہ شامل ہیں) کا استعمال کیا جائے تو مختلف بیماریوں کے باعث جلد اموات کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

Advertisement

تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پھلوں کو کھانا امراض قلب، کینسر اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔

اگر پھل کھانا مشکل ہے تو خشک میوہ جات کا زیادہ استعمال اس کا ایک آسان اور مزیدار حل ہے۔

خشک میوے کی شکل میں دستیاب پھل، تازہ پھلوں کے مقابلے میں پورا سال دستیاب ہوتے ہیں، ان کو محفوظ رکھنا بھی آسان ہوتا ہے جبکہ صحت کے لیے نقصان دہ اشیا کے متبادل کے طور پر ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

خشک میوہ جات کھانے والے افراد کی غذا زیادہ صحت بخش، جسمانی وزن کم، کمر کا سائز بھی مختصر اور بلڈ پریشر بھی صحت مند سطح پر تھا۔

محققین کا کہنا تھا کہ خشک میوہ جات کھانے والے افراد جسمانی توانائی کو زیادہ خرچ کرتے ہیں اور اس طرح اضافی کیلوریز کی تلافی کرتے ہیں۔

Advertisement

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھی ماہرین کی جانب سے خشک میوہ جات کے استعمال پر خصوصی زور دیا گیا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خشک میوہ جات کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط ہوتا اور متعدد بیماریوں سے پیشگی چھٹکارہ بھی حاصل ہوتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
کن 3 حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے؟
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!
غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر