Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں گندم ریلیز نہ ‏کرکے منافع خوروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، گورنرسندھ

Now Reading:

سندھ میں گندم ریلیز نہ ‏کرکے منافع خوروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، گورنرسندھ
گورنر سندھ

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں گندم ریلیز نہ ‏کرکے منافع خوروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کےعوام کو آٹا مہنگا مل رہاہے جس کی ذمہ دار سندھ حکومت ‏ہے، سندھ حکومت نومبر سے پہلےگندم ریلیز نہیں کرےگی تو ‏آٹا 80 روپےکلو ہو گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ  سندھ حکومت گندم ریلیز نہیں کررہی جبکہ  الزام  بھی وفاق پر ڈال رہےہیں کہ مہنگائی وہاں سے ہو رہی ہے ۔ عوام کو آٹا نہیں ملےگاتویہ سندھ کےساتھ زیادتی ہوگی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ دنیامیں چیزیں مہنگی ہوئیں تو حکومت پاکستان سبسڈی دےرہی ہے سندھ میں گندم ریلیز نہ ‏کرکے منافع خوروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پہلی بارہواہےکہ ادارے اور حکومت ایک پیج پر نظر آئےہیں ہم ایک پیج پررہےہیں اورایک پیج ‏پرہی قائم ہیں۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں تعینات خلیجی ریاست قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی تھی جس میں علاقائی و عالمی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں تجارت،سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا گیا ، دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مربوط اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھر پورفائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے کہا تھا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات و تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، موجودہ دور حکومت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر