Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

عمران خان عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، ڈاکٹر یاسمین راشد
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے این اے 125کی یوسی 55میں سیوریج کے بڑے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑے منصوبے کا افتتاح  کے موقع پر میاں حامد محمود ،جاوید اکرم ٹونی،چیئرمین عبدالغفورپپو،شہزادنمبردار،میاں ندیم،رانا نسیم ودیگر کارکنان کے علاوہ واسااور ایل ڈبلیوایم سی کے افسران موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑے منصوبے کا افتتاح  کے موقع پر کارکنان نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا ہے۔

افتتاح  کے موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ این اے 125 کی یوسی55 میں سیوریج کا منصوبہ حکومت کی جانب سے عوام کیلئے تحفہ ہے، یوسی55میں سیوریج کے منصوبہ کے بعد لاکھوں رہائشیوں کو صاف پانی کی سہولت حاصل ہوگی۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ یوسی55میں سیوریج کا نیا نظام اہل علاقہ کاعرصہ درازسے درینہ مطالبہ تھا، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارعوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی میں پیش پیش ہیں، وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہونے کے ناطے پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں ریلیف دے رہے ہیں، عمران خان پہلے دن سے عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عمران خان نے عوام کی بہتری کے اقدامات کرکے اپنے آپ کو عوامی لیڈرثابت کیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے پر مکمل یقین رکھتی ہے، پنجاب کی عوام کو سات اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال دے رہے ہیں، حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہراقدام اٹھائے گی، تحریک انصاف کی حکومت ہی پاکستانی عوام کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی کراچی میں خودکش دھماکے کی مذمت
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہوگا، محسن نقوی
خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ زون
پنجاب کے بڑوں شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز
کراچی میں غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف متین گورک کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر