Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس اور تیزابیت کا علاج کیسے ممکن ہے؟ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

گیس اور تیزابیت کا علاج کیسے ممکن ہے؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین کے مطابق میڈیکل سائنس میں غذاؤں کی ٹھنڈی یا گرم تاثیر کا کوئی تاثر نہیں پایا جاتا تاہم کونسی غذا کتنی مقدار میں لی جا رہی ہے یہ ضرور معنی رکھتا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ مصالحے دار غذاؤں کا استعمال انسانی صحت اور معدے کے لئے نہایت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جبکہ مصالحے کے علاوہ غذاؤں میں بکرے اور گائے کا گوشت، مرغن، بیج جیسے کہ السی، اجوائن، خشک میوہ جات بھی تیزابیت اور معدے میں گیس کا سبب بنتے ہیں اور ان کا ضرورت سے زیادہ استعمال کسی دائمی بیماری کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غذائیں ہضم کرنے کے لئے انسانی جسم زیادہ سے زیادہ گرمائش پیدا کرتا ہے، اس عمل کے دوران معدے اور سینے کی جلن محسوس ہونا ہی تیزابیت کہلاتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق پانی کے علاوہ ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہئیے جس سے معدے کی تیزابیت کم کرنے میں مدد ملے جیسے کہ تربوز، کھیرا، کچی ہری سبزیاں، لسی، دودھ، دہی، ستو اور ناریل کا  پانی وغیرہ شامل ہیں۔

ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ تیزابیت اور گیس کی شکایت پر شروعات ہی میں  قابو پا لینا چاہئیے ورنہ یہ شکایت دائمی بھی ہو سکتی ہے۔

Advertisement

تیزابیت اور معدے میں گیس سے بچنے کے لئے کھانے کے بعد سونف، پودینے اور الائچی کا قہوہ بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق معدے میں گرمی کی شکایت دور کرنے کے لئے اپنی غذائی روٹین کو بہتر اور مثبت بنانا سب سے بہتر اور دیرپا علاج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیند کی بے قاعدگی ہارٹ اٹیک، فالج کا خطرہ بڑھ سکتی ہے، تحقیق
مضر صحت ان چمچوں کو کھانے پکانے کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں
چلنا یا دوڑنا؛ صحت کے لیے کون سا عمل زیادہ بہتر ہے؟
پروٹین سے بھرپور ان سبزیوں کو غذا میں ضرور شامل رکھیں
لنڈا کے کپڑے متعدی امراض کا سبب بننے لگے
یاد دہانی کا عمل بزرگ افراد کی بہتر یاداشت میں مددگار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر