Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشی کل ایران روانہ ہوں گے

Now Reading:

شاہ محمود قریشی کل ایران روانہ ہوں گے
شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل ایران روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ وفد میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان بھی شامل ہوں گے۔

  سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ ایران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک پلس روس کی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ 27 اکتوبر کو ہونے والی انفرنس میں روس اور چین سمیت افغانستان کے6 ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دی تھی۔ کانفرنس میں امارات اسلامی افغانستان کے وفد کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ کانفرنس میں روس، چین، پاکستان، ایران، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ و اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں افغانستان میں انسانی بنیادوں پر مداد کی فراہمی، طالبان عبوری حکومت کے اپنے وعدوں پر عملدرآمد، افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Advertisement

سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان عبوری حکومت میں مختلف نسلی گروہوں کی شمولیت کے حوالے سے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جایے گا جبکہ شاہ محمود قریشی کانفرنس کی سائیڈ لاینز پر روس، چین،ایرانی، تاجک و دیگر ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیر خارجہ کی ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سمیت ایرانی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی
پنجاب میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے کمر کس لی
سرکاری ملازمین کے لئے عمر کی شرط؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں، آرمی چیف کی کور کمانڈرز کانفرنس میں ہدایت
’’چند ماہ میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی طرف پیش رفت ہوگی‘‘
سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع آج پاکستان پہنچیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر