Advertisement
Advertisement
Advertisement

منصوبہ بندی کے تحت لانگ مارچ میں استعفے کی شرط رکھی گئی ہے، نیئر بخاری

Now Reading:

منصوبہ بندی کے تحت لانگ مارچ میں استعفے کی شرط رکھی گئی ہے، نیئر بخاری
Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت لانگ مارچ میں استعفے کی شرط رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری نے قمرزمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے 25 مارچ کے لانگ مارچ کوکس نے سبوتاژ کس نے کیا؟

نیئربخاری نے کہا کہ لانگ مارچ کامیاب ہوجاتا توحکومت ایوان میں نہ بیٹھی ہوتی، لانگ مارچ کے ساتھ استعفے کی شرط نہیں رکھی گئی تھی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری نے مزید کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت لانگ مارچ میں استعفے کی شرط رکھی گئی ہے، لانگ مارچ کے ساتھ استعفے کی شرط رکھ کر حکمرانوں کو سہولت دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم فوت ہوچکی ہے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ ہوتی تویہ حکمران چلے جاتے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارےساتھ غیر اخلاقی رویہ نہ اپنایا جاتا تو یہ حکمران نہ ہوتے، لانگ مارچ ہوگا اور حکومت کوجانا بھی ہوگا، مہنگائی کے خلاف سب سے پہلے پیپلزپارٹی نےاحتجاج کیا ، پیپلزپارٹی صرف عوام کے اشارے پرچلتی ہے، پیپلزپارٹی کیلئے کوئی اشارہ تھا، ہے اور نہ ہوگا۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ خورشید شاہ کی ضمانت منظورکرنے پرسپریم کورٹ کےمشکورہیں، عوام کی عدالت میں بےگناہ ہیں،قانون کی عدالت میں بھی ثابت ہوگئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے مزید کہا ہے کہ خورشیدشاہ کو پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کی سزادی جارہی ہے، خورشید شاہ کے خلاف کیس بدنیتی پرمبنی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اس مرتبہ رمضان المبارک میں 29 روزے ہوں گے یا 30؟ بڑی خبر آگئی
بلوچستان: کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو نکال لیا گیا
یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
ایف آئی اےکی بلوچستان میں کارروائیاں، بھاری مقدارمیں غیررجسٹرڈجعلی ادویات برآمد
گردشی قرضے پر اگر قابو نہ پایا گیا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف
ارجنٹ شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر