ویب کیم یا ذہین روبوٹ

Hina Yousuf

26th Nov, 2021. 11:39 am

.اوبس بوٹ کیمرہ آپ کے ساتھ ساتھ گھوم کر آپ کو ویڈیو کال کے فریم میں رکھتا ہے

آج کےدور میں ویڈیو چیٹنگ اور کانفرنسنگ ایک عام بات ہوگئی ہے۔ اس ضمن میں فون ہو یا لیپ ٹاپ ہمیں اس میں نصب کیمرے کے حلقے میں رہنا پڑتا ہے۔ تاہم اب ایک ذہین روبوٹ کیمرہ آپ کو اس بندھن سےآزاد کرسکتا ہے۔ اس وقت کراؤڈ فنڈنگ کی ویب سائٹ پر جاری اوبس بوٹ کیمرہ تیزی سے سرمایہ کاری کے مراحل طے کررہا ہے۔

مصنوعی ذہانت سےکام کرنے والے اس ویڈیو کیمرے کو اوبس بوٹ کا نام دیا گیا ہے جسے ایک جگہ رکھ دیجئے۔ وہ آپ کو پہچان کر اس کا عکس محفوظ کرلے گا۔ اب آپ ویڈیو کانفرنس کے دوران باورچی خانے میں کام کیجئے، یا یوٹیوب بناتے وقت ادھر ادھر حرکت کیجئے، آپ کا وجود ویڈیو فریم سے اوجھل نہیں ہوگا۔

طاقتور کیمرہ اے آئی یا مصنوعی ذہانت کے تحت کام کرتا ہے اور فورکے ویڈیو بناتا ہے۔ اس میں لگی دو ایکسل موٹراسے دائیں اور بائیں سمت میں گھماتی ہے اور سافٹ ویئر کسی عقاب کی طرح آپ پر نظر رکھتا ہے۔ ویڈیو کیمرہ 1080 پکسل کی ویڈیو بناتا ہے جس میں فریم ریٹ 60 فریم فی سیکنڈ ہے جو اعلیٰ ترین ویب کیم سے بھی بہتر ہے۔

اوبس بوٹ کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس میں ہاتھوں کے اشارے سے یہ کام کرتا ہے۔ اگر آپ ہاتھ سے دو کا اشارہ کریں گے تو یہ آپ کو دوگنا زوم کردے گا اور پانچوں واضح انگلیوں کے ساتھ کھلا ہاتھ بلند کریں گے تو کیمرہ ٹارگٹ کو منتخب کرے گا یا کینسل کردے گا۔

اسی طرح جوں ہی آپ سر اوپر کرتے ہیں کیمرہ ازخود اوپر کی جگہ چھوڑ کر اس میں ہیڈروم کا اضافہ کرتا ہے تاکہ ویڈیو میں آپ کا سر کٹنے سے بچ جائے۔ پھر کمرے میں روشنی کی کمی بیشی کو یہ ازخود ایڈجسٹ کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ریموٹ کنٹرول بھی ہے۔

اوبس بوٹ کی تعارفی قیمت 199 ڈالر رکھی گئی ہے۔

Square Adsence 300X250