Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تین سال میں ہماری حکومت نے تیس سالوں کا گند صاف کیا ہے ، حسان خاور

Now Reading:

تین سال میں ہماری حکومت نے تیس سالوں کا گند صاف کیا ہے ، حسان خاور
حسان خاور

حسان خاور کا ٹوئٹ

حسان خاور نے کہا ہے کہ تین سال میں ہماری حکومت نے تیس سالوں کا گند صاف کیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دہائیوں سے لوگ زمین کے کیسز لڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی زمینوں پر لوگوں نے قبضے کیے ، ہماری حکومت نے اس پر کام کیا تو پتہ چلا کہ 2 لاکھ 23 ہزار ایکڑ زمین پر لوگوں نے قبضہ کیا ہے ، ان زمینوں پر قبضہ ، کیا یہ سرکار اور حکومت کی ملی بھگت کے بغیر ہو سکتا ہے؟

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے کہا کہ قبضے میں حکومت،سرکاری اہلکار اور قابضین شامل ہوتے ہیں ، یہ قابضین اپنے مفادات کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں یہاں ایجٹن روڈ پر پلازے کو آگ لگا دی گئی تھی ، آگ ریکارڈ جلانے کے لیے لگائی گئی اس روڈ پر کسی اور پلازے کی وائرنگ شارٹ نہیں ہوئی۔

حسان خاور نے کہا کہ قبضوں کی وجہ سے جنگلات ختم ہوتے جارہے ہیں،بزرگوں کا بھی احترام نہ کیا جن کے نام پر زمینیں وقف تھیں ، چمن پہ بس نہ چلا ورنہ یہ چمن والے ہوائیں بیچتے ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 38 ہزار ایکڑ زمین واہ گزار کروا چکے ہیں ، اس میں پولیس اینٹی کرپشن و دیگر اداروں کا بڑا اہم کردار رہا ، اس سے ملک کا فائدہ ، قابضین کی حوصلہ شکنی اور حکومت کی رٹ قائم ہوئی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پہ بقایا اٹھاسی ہزار ایکڑ کو اگلے پانچ ہفتوں میں واگزار کروا لیا جائیگا ، اس میں تینتسالیس لوگ ایسے ہیں جو ن لیگی وزراء یا ممبر اسمبلیز تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے کہا ہے کہ یہ جو شیطانی گٹھ جوڑ ہے حکومت و سرکاری ملازمین و قابضین کا اس کو توڑنا ہے ، کیا سرکاری ملازمین کی ملی بھگت کے بغیر یہ کام ہو سکتا ہے ، اپنی زمین خریدیں تو روز جاکر اسے دیکھتے ہیں لوگوں کی زمین کے بارے میں اتنی غفلت کیوں؟

حسان خاور نے کہا کہ آئندہ غفلت کرنیوالے کو شریک جرم سمجھا جائیگا اس کے حوالے سے قانون سازی کرنی پڑی تو وہ بھی کریں گے ، جو سرکاری افسران شامل تھے وہ پنڈورا باکس ابھی نہیں کھولیں گے مگر ایسا کام کریں گے کہ وہ آئندہ غفلت کے پیچھے چھپ نہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس فنڈنگ کے حوالے سے وفاق نے تحقیقات شروع کی ہیں جو چیزیں سامنے آئیں ان سے آگاہ کریں گے ، جب تک قانونی کارروائی مکمل نہیں ہوتی کسی جماعت کے لوگوں کا نام لیکر ان کی عزت خراب نہیں کرنا چاہتا ، جب قانونی کارروائی مکمل ہو جائیگی پھر ان کے نام سامنے آجائیں گے ، تاریخ بڑی ظالم ہے دیکھ لیں کن کے ادوار میں ریکارڈز کو آگ لگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
ڈیجیٹل تبدیلی ملک کی ترقی کی ضامن ہے، احسن اقبال
آئی جی موٹر وے پولیس کا اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر