Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم شادی کب کررہے ہیں اور کس کے مداح ہیں؟بابراعظم نے سب بتا دیا

Now Reading:

بابر اعظم شادی کب کررہے ہیں اور کس کے مداح ہیں؟بابراعظم نے سب بتا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مداحوں کی جانب سے گوگل پر سب سے زیادہ پوچھے گئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیکر مداحوں کو محظوظ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ گوگل پر سرچ کیے گئے سب سے زیادہ سوالات کے جوابات دے رہے ہیں۔

Advertisement

پہلے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے بتایا کہ میں لاہور میں رہتا ہوں جو اپنے مزیدار کھانوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔

 دوسرے سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ میں گرے نکلس بیٹ استعمال کرتا ہوں۔

مایہ ناز بلے باز نے  بتایا کہ عمومی طور پر اپنے ساتھ 6-7 بیٹ لیکر جاتا ہوں،بیٹ کا وزن 2.8 سے 2.9 پاؤنڈ کے درمیان ہوتا ہے اور جس ملک میں میچ کھیلا جا رہا ہے اس کی کنڈیشن کے اعتبار سے بیٹ استعمال کرتا ہوں۔

تیسرا سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا سوال ان کی آمدنی سے متعلق تھا جس سے کپتان بابر اعظم نے بڑی ہوشیاری سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو میں بتاؤں گا نہیں البتہ یہ آپ کی سوچ سے کم ہے۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے پنجابی لہجے میں جواب دیا کہ ’’اے تو مینوں بی نئیں پتہ’’ یہ گھر والوں کو معلوم ہے اور ابھی فی الحال میری ساری توجہ کرکٹ پر ہے اور کرکٹ ہی انجوائے کرنے دیں۔

Advertisement

آخری سوال تھا کہ بابر اعظم کا آئیڈیل کون ہے جس کے جواب میں انھوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی  اے بی ڈی ویلیئر کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شروع سے اے بی ڈی ویلیئر کو پسند کرتا آیا ہوں اور ان کے انداز کو کاپی بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر