Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب رات کے اندھیرے میں عوام پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے، حمزہ شہباز

Now Reading:

اب رات کے اندھیرے میں عوام پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے، حمزہ شہباز

حمزہ شہبازنے کہاکہ اب رات کے اندھیرے میں عوام پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ مہنگائی سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں، ابھی زخم بھرے نہیں تھے کہ پیٹرول پھر آٹھ روپے مہنگا کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مہنگائی پر خطے کی مثالیں دے رہے ہیں،عمران خان ہر خطاب میں عوام سے غلط بیانی کرتے ہیں، عمران خان انا کے پہاڑ سے اتر کر عوام کا درد محسوس کریں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ عمرا ن خان نوٹس لینا چھوڑدیں، نوٹس کےبعد ہی مہنگائی دگنی ہوجاتی ہے، پیٹر ول کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اور غریب کش قدم ہے۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ آج ڈالر کہاں پر ہے،چینی کی قیمت قابو سے باہر ہوگئی ،خطے میں سب سےزیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہاکہ ڈینگی کے حوالے سے گزارشات حکومت کو دی ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا، ہر پہلو دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لاچکی ہے اور اب بھی اگر قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا اور قرضہ لینا کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 8 روپے 3 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

Advertisement

وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 116 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عوامی مسائل گڈ گورننس کے ذریعے ہی حل کیے جاسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
جو دو سال میں کچھ نہیں کر سکے تو آگے کیا کریں گے؟ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
اسپیکر ایازصادق کا گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا حکم
اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام گرفتار اراکین کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا حکم
پی ڈبلیو ڈی کے منصوبوں کی منتقلی میں بلوچستان سب سے آگے ہے، احسن اقبال
پی ٹی آئی نے جو بویا وہی کاٹ رہی ہے، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر