Advertisement

عمر ایوب خان کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی وزير برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ای سی سی اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا اور مشروبات پر نیا ٹیکس لگانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مضر صحت میٹھے مشروبات اور تمباکو پر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، کھاد کے کارخانوں کیلئے لیٹ پی منٹ سرچارج کی سمری زیر غور آئے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پاور ڈویژن کے اخراجات کیلئے 3کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ زیر غور آئے گی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی سمری بھی زیر غور آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک میں گندم کے دستیاب ذخائر اور طلب پر بھی غور ہوگا، گندم کی درآمد سے متعلق چھٹا ٹینڈر کھولنے کی منظوری دی جائے گی اور افغانستان کو گندم کی فراہمی کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

Advertisement

اجلاس میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کیلئے سیکورٹی ڈیوٹی الاؤنس کی سمری زیر غور آئے گی اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری متوقع ہے اور کے پی کے تیل و گیس نکالنے والے اضلاع میں گیس نیٹ ورک کی بحالی کی منظوری بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹریٹجک اسٹیٹ پالیسی فریم ورک پر غور کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version