Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی ترقی کے لئے سیاسی استحکام لازم ہے، شہباز شریف

Now Reading:

معاشی ترقی کے لئے سیاسی استحکام لازم ہے، شہباز شریف
وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لئے سیاسی استحکام لازم ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پلڈاٹ کے وفد کی احمد بلال محبوب کی قیادت میں ملاقات ہوئی ۔

ملاقات قائد حزب اختلاف کی لاہور میں رہائش گاہ پر ہوئی جس میں الیکڑانک ووٹنگ مشین، حکومت کی انتخابی اصلاحات اور آئینی، شفاف وغیرجانبدار انتخابی طریقہ کار کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر پلڈاٹ کے وفد کے سربراہ احمد بلال محبوب نے شہباز شریف کو اپنے ادارے کی رپورٹ پیش کی۔

ملاقات میں شہباز شریف نے احمد بلال محبوب اور ان کے ادارے کے نوجوانوں کی سیاسی تربیت ںسے متعلق کاوشوں کو سراہا جبکہ شہباز شریف نے معاشرے میں شعور اجاگر کرنےمیں پلڈاٹ کے کردار کو بھی سراہا۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ سول سوسائٹی نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے قابل فخر کردار ادا کیا۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں سیاست سے متنفر کیاگیا جو جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لئے سیاسی استحکام لازم ہے ،سیاست ایک آئینی عمل اور عوام کو ان کے حقوق کا شعور دیتی ہے، یوتھ پارلیمنٹ اس ضمن میں لائق تحسین کوشش ہے۔

ملاقات میں پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ترجمان مریم اورنگزیب بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر