Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل پانی میں گرجائے تو کیا کرنا چاہیے؟

Now Reading:

موبائل پانی میں گرجائے تو کیا کرنا چاہیے؟
پانی

پانی

اکثر لوگ سوال کرتے ہیں، کیا پانی میں گرنے کے بعد موبائل فون کو دھوپ میں خشک کرنا چاہیے؟  تو اس کا جواب ہے، ہر گز نہیں، اگر آپ کا موبائل فون پانی میں گرگیا ہے تو ان ہدایات پر عمل کریں۔

موبائل فون کا پانی میں گرجانا کوئی نئی یا انوکھی بات نہیں، ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہر گھر میں موبائل فونز کی بھرمار ہے اور خاص طور پر بچے موبائل پر کارٹون دیکھنے کی لت میں مبتلا ہوچکے ہیں ایسے میں بچوں کو ان کے پسندیدہ پروگرام نہ لگانے پر وہ موبائل فون پھینک دیتے ہیں جب کہ متعدد بار بچوں کی جانب سے موبائل فون پانی میں پھینکنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اکثر لوگ پکنک منانے کے لیے سمندر یا سوئمنگ پول وغیر کا انتخاب کرتے ہیں اور نہتائے وقت بھی موبائل ان کے پاس موجود رہتا ہے جس کی وجہ سے موبائل کے پانی میں گرنے کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے لیکن پریشانی ہونے کی کوئی بات نہیں، اگر آپ کا موبائل فون پانی میں گرگیا ہے تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کو فوری طور پر کیا کرنا چاہیے۔

موبائل جلد از جلد باہر نکالیں

اگر آپ کا موبائل سمندر، سوئمنگ پول، یا گھر میں موجود پانی کی بالٹی میں چلاگیا ہے تو سب سے پہلے اسے جلد از جلد باہر نکالنے کی کوشش کریں کیوں کہ کچھ موبائل فون میں واٹر پروف کوٹنگ ہوتی ہے جو کچھ دیر تک پانی کے خلاف مزاحمت کرسکتی ہے اور آپ موبائل کو نکالنے میں جتنی جلدی کریں گے ، اتنا ہی آپ کا موبائل فون محفوظ رہے گا۔

Advertisement

موبائل بند کریں

یقیناً پانی میں گرتے وقت آپ کا موبائل فون آن ہوگا لہذا باہر نکال کر اسے فوراً بند کردیں کیوں کہ اس سے موبائل کے اندر شارٹ سرکٹ کا خطرہ ٹل جائے گا، یعنی اگر آپ کے موبائل فون میں پانی چلا بھی گیا ہے اور وہ اس وقت تک محفوظ ہے تو موبائل آن ہونے کی وجہ سے اسے نقصان ہوسکتا ہے۔

سب کچھ ہٹائیں

موبائل فون کو بند کرنے کے بعد فوری طور پر سب کچھ ہٹانا شروع کردیں،  یعنی کہ موبائل فون کی بیٹری ، سم کارڈز ، میموری کارڈ اور یہاں تک کے اسکرین پر موجود ایکسٹرا گلاس کور ، بیرونی کور بھی ہٹادیں۔ اب ان تمام چیزوں کو ایک خشک  کپڑے سے سُکھانا کرنا شروع کردیں تاکہ اس پر پانی کا کوئی بھی ذرہ باقی نہ رہے۔

موبائل کو ہلائیں

یہ تمام چیزیں ہٹانے کے بعد اب موبائل کو اچھی طرح ہلائیں تاکہ موبائل کے چارجنگ پوائنٹ یا پھر ہیڈفون جیک میں اگر پانی کے ذرات موجود ہوں تو وہ بھی نکل جائیں اور اس کے بعد پورے موبائل فون کو اچھی طرح خشک کپڑے سے سُکھادیں۔

Advertisement

چاول میں رکھیں

برصغیر میں موبائل فون کو خشک کرنے کا ایک ٹوٹکا بھی آزمایا جاتا ہے جو کافی حد تک مفید بھی ہے ، اوپر بتائی گئیں تمام ہدایات کے بعد اب آپ اپنے موبائل کو چاول میں رکھ دیں (چاول کا یہ مطلب نہیں کہ بریانی یا پلاو کے اندر اپنا موبائل فون پھینک دیں)، بلکہ کچے چاول میں کچھ دیر کے لیے موبائل کو رکھ دیں۔

اکثر گھروں میں چاول کسی ڈبے میں رکھے جاتے ہیں تو آپ اپنا موبائل اس ڈبے میں چاولوں کے اندر دبایں یا پھر ایک پلاسٹک بیگ لے کر اس میں چاول بھر دیں اور اپنا موبائل فون اس میں 20 سے 24 گھنٹوں کے لیے کسی خشک جگہ پر رکھ دیں اور اس دوران اس کو نکال کر دیکھنے کی غلطی نہ کریں۔

خشک کریں

اپنے موبائل فون کو ڈرائیر کے ذریعے اچھی طرح خشک کریں اور اگر آپ نے اپنا موبائل پانی میں گرنے کے فوراً بعد نکال دیا تھا تو یقیناً آپ کا موبائل آن ہوجائے گا۔

آخر میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا اگر اب بھی آپ کا موبائل فون آن نہیں ہوا تو کسی موبائل فون ریپئرنگ والے سے رابطہ کریں کیوں کہ آپ کے موبائل میں پانی کی زیادہ مقدار چلی گئی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر