Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو خاندانوں سے ذاتی لڑائی نہیں، دوستی ہوا کرتی تھی، وزیر اعظم

Now Reading:

دو خاندانوں سے ذاتی لڑائی نہیں، دوستی ہوا کرتی تھی، وزیر اعظم
وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دو خاندانوں سے ذاتی لڑائی نہیں ہے، ان سے دوستی ہوا کرتی تھی۔

اکادمی ادبیات پاکستان میں ’ایوان اعزاز‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں میں اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملاتا، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں، ان سے ہاتھ ملانے کا مطلب کرپشن کوتسلیم کرنا ہے، سب کہتے ہیں آپ 2 خاندانوں کے پیچھے کیوں پڑے رہتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان 2 خاندانوں سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ دوستیاں ہوتی تھیں، کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح نیچےگرا، سینیٹ میں پیسے چلتےہیں، لوگ ادھر سے ادھر چلے جاتے ہیں، اگر اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا لیا تو اس کا مطلب ہے میں نے انہیں تسلیم کرلیا۔

 انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں اسکالرز کی بہت ضرورت ہے، اسکالرز کی اہمیت کم ہونے سے تہذیبیں زوال پذیر ہوجاتی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسکالرز قوم کا قبلہ درست کرتے ہیں، مسلمانوں کے سنہری دور میں اسکالرز کی بہت اہمیت تھی، میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں میں  کرپشن کے خلاف لڑتا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عالم کا بہت بڑا رتبہ ہوا کرتا ہے، دانشوروں اور اسکالرز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، دانشوروں کی اہمیت کم ہونے سے تہذیبیں زوال پذیر ہوجاتی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسکالرز راستہ بھول جائیں تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، آج کے پاکستان میں اسکالرز کی بہت ضرورت ہے، اسکالرز قوم کے نظریے کا تحفظ کرتے ہیں، دانشوروں اور اسکالرز کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں کو آج تک اسلام کی تاریخ کا نہیں پتہ، لوگوں سے اسلام کی تاریخ کا پوچھیں تو انہیں صرف جنگیں یاد ہوتی ہیں، جب قوم میں اچھے برے کی تمیز ختم ہوجائے تو وہ قوم مرجاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روانڈا کے ایئر چیف کی سربراہی میں دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل زہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
کراچی میں تجاوزات اور غیر قانونی بچت بازاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری
اسلام آباد میں پاک آذربائیجان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا قیام
پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کا کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر