Advertisement

کورونا کے دوران اخراجات سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

کورونا کے دوران اخراجات سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اشیاء کی خریداری میں قوانین کی خلاف ورزی اور مالیاتی بد انتظامی پائی گئی ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے سرکاری محکموں میں تیاری کا فقدان رہا، جبکہ وبا کے دوران خریدی گئی اشیا کی ترسیل میں اداروں نے تاخیر کی۔

رپورٹ کے مطابق جو سامان خریدا گیا اداروں کی جانب سے آڈٹ کیلئے ان کا ریکارڈ نہیں رکھا گیا، ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی کٹوتی نہیں کی گئی، حکومتی گارنٹیز کے بغیر سپلائر فرمز کو پیشگی ادائیگیاں کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ نقد کیش کی فراہمی کے دوران نادرا کے سسٹم میں بھی خرابیاں پائی گئی، سرکاری ملازمین، بیمہ شدہ افراد اور ای او بی آئی کے پینشنرز میں پیسے تقسیم ہوئے، کیش کی فراہمی کے دوران مانیٹرنگ نظام میں کوتاہیاں دیکھی گئیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے غیرمعیاری فلور ملز سے آٹا خریدا گیا، جبکہ یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے کمزور طبقے کو سبسڈی منتقلی کا طریقہ کار وضع نہیں ہوا، اشیا کی خریداری کے دوران رولز کی خلاف وزری اور معیار کو یقینی نہیں بنایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا کے دوران حکومت کی جانب سے 12 سو روپے سے زائد کا مالیاتی پیکج دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version