Advertisement

پیپلز پارٹی دہشت گرد بنانے کی فیکٹری ہے، مصطفیٰ کمال

مصطفی کمال

سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دہشت گرد بنانے کی فیکٹری ہے۔

پاک سر زمین پارٹی چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں پیش کردہ بلدیاتی نظام جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔

کرپٹ اور تعصب زدہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کی معاشی شہ رگ پر شب خون مارا ہے، پی ایس پی ہر سطح پر اس کالے قانون کی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ

پاک سر زمین پارٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سندھ اور اس کا دارلخلافہ کراچی پیپلز پارٹی کی جمہوری دہشتگردی کا شکار ہے۔

 مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی متعصبانہ سوچ اور رویے سے سندھ اور اسکے دارلخلافہ کراچی میں شدید بے چینی ہے جو بدامنی میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

Advertisement

پاک سر زمین پارٹی چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو آصف علی زرداری کی زاتی جاگیر بنا دیا ہے۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، عمران خان کی حکومت چلانے کی ضد نے سندھ کو بے آسرا کردیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے شہر سے راء کا تسلط اس لیے ختم نہیں کیا تھا کہ اسے آصف زرداری کی جاگیر بنا دیا جائے۔ بلدیاتی حکومتوں کا قانون جس بھونڈے طریقے سے منظور کروایا گیا ہے وہ جمہوری تاریخ پر ایک بدنما دھبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آمدنی والے جن تمام اداروں کو کے ایم سی نے بنایا تھا ان سب کو سندھ حکومت نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جو کراچی کے ساتھ مسلسل زیادتیوں کی ایک کڑی ہے۔

 مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی دہشت گرد بنانے کی فیکٹری ہے۔بدکردار حکمرانوں کی وجہ سے مایوس نوجوان دہشتگردی کے راستے پر لگتے ہیں۔

پاک سر زمین پارٹی چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کل کے دہشتگرد آج بنا رہی ہے ریاست اسے آج ہی روکے، ہم پیپلز پارٹی کے ظلم اور تعصب کے خلاف اب رکنے والے نہیں ہیں۔ ہم ریاست کے وفادار ہیں،حکومت کے نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version