Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیاقت پور میں بھی 25 نومبر سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

لیاقت پور میں بھی 25 نومبر سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ
پٹرول اسٹیشن

ملک بھر کی طرح لیاقت پور میں بھی 25 نومبر سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی چیئرمین عبد السمع خان کے حکم پر لیاقت پور میں پیٹرول پمپس بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین عبد السمع خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یقین دہانی کے باوجود کمیشن میں اضافہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ 25 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے، حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مزاکرات نہیں ہوں گے، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی، حکومت نے یقین دہانی پر کوئی عمل در آمد نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے پریشان کن خبر
یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر