Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل فون صارفین کے لیے اچھی خبر

Now Reading:

موبائل فون صارفین کے لیے اچھی خبر

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون سے کی جانے والی کال سستی کردی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جاری کردی اعلامیہ کے مطابق یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ (ایم ٹی آر) 0.70 روپے فی منٹ سے کم کر کے 0.50 روپے فی منٹ کر دیا ہے۔

یہ نرخ یکم جولائی 2022 سے مزید کم ہو کر 0.40 روپے فی منٹ ہو جائیں گے، ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام شعبے کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔

پی ٹی اے کو توقع ہے کہ ایم ٹی آر میں کمی سے صارفین” مفت منٹ آف نیٹ بنڈلز “جیسی مزید مسابقتی اور جدید پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

جبکہ توقع ہے کہ یہ آف نیٹ کالوں کے کم نرخوں کے ذریعے مارکیٹ کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا۔

Advertisement

اس کے علاوہ چھوٹے آپریٹروں کوبڑے آپریٹروں کو کی جانے والی ادائیگیوں میں بھی اس حوالے سے فائدہ ہوگا۔

جولائی 2021 میں پی ٹی اے نے ایک مشاورتی مقالہ جاری کیا تھا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں موجودہ ایم ٹی آر یعنی 0.70 روپے فی منٹ اب بھی 2018 کی ایم ٹی آر روپے ڈٹر منیشن اور خطے میں رائج ایم ٹی آرز کے بینچ مارکنگ نتائج سے زیادہ ہے۔

ٹیلی کام شعبے کی سماعت اور مکمل تجزیہ کے بعد، پی ٹی اے کی جانب سے پاکستان اور اے جے کے/جی بی میں موبائل نیٹ ورکس سے دیگر موبائل نیٹ ورکس یا فکسڈ نیٹ ورکس (یعنی مقامی، طویل اور بین الاقوامی آنے والی کالوں) کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا ہے۔

جو کہ جنوری سے جون 2022 تک 0.50 روپے فی منٹ ، جولائی 2022 سے جون 2023 تک 0.40 روپے فی منٹ اورجولائی 2023 کے بعد 0.30 روپے فی منٹ ہو ں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر