ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
Toss update from Abu Dhabi 🪙
New Zealand have won the toss and elected to field.
Who are you backing in this one?#T20WorldCup | #ENGvNZ | https://t.co/zBjgVLo3T5 pic.twitter.com/vV8IYjVflD
Advertisement— ICC (@ICC) November 10, 2021
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کسی بھی آئی سی سی میگا ایونٹ میں 850 دن بعد آمنے سامنے آئیں گی۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں مد مقابل آئی تھیں جس میں ایک متنازع فیصلے کے باعث انگلینڈ فاتح قرار پایا تھا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2010 میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے ۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم 2007 اور 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرسکی ہے تاہم اسے اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News